Pages

Tuesday 11 February 2020

میں نے پوچھا کہ پیار ہے مجھ سے---- اس نے کر دی گلاب کی بارش

جب بھی برسی عذاب کی بارش
راس آئی شراب کی بارش
میں نے پوچھا کہ پیار ہے مجھ سے
اس نے کر دی گلاب کی بارش
میں نے تو اک سوال پوچھا تھا
اس نے کر دی جواب کی بارش
حسن والوں کے واسطے کر دے
اے خدا تو حجاب کی بارش
شاعری پر یقیں ہے برسے گی
ایک دن تو خطاب کی بارش
میں نے اک جام اور مانگا تھا
اس نے کر دی حساب کی بارش
دیر تک ساتھ بھیگے ہم اس کے
ہم نے یوں کامیاب کی بارش

پیار سے روک دی احدؔ میں نے
آج اس کے عتاب کی بارش

No comments:

Post a Comment